Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

ایپل500کھرب روپے کے اثاثوں والی دنیا کی پہلی کمپنی

جنوری 4, 2022 | 12:43 شام

 

2022 کا شاندار آغاز، امریکی کمپنی ایپل پانچ سو کھرب روپے کے اثاثوں تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔

آئی فون بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تین فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالر تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 1976 میں بننے والی اس کمپنی نے 2018 میں 1 ٹریلین ڈالرز اور 2020 میں 2 ٹریلین ڈالرز کی حد عبور کی تھی، جبکہ ایک اور ٹریلین کا ہندسہ عبور کرنے میں امریکی کمپنی کو صرف 16 ماہ اور 15 دن کا وقت لگا۔اب ایپل

 

کی قیمت والمارٹ ڈزنی، نیٹ فلکس، نائکی، ایکسن موبل، کوکا کولا، کامکاسٹ، مورگن اسٹینلے، میکڈونلڈز، اے ٹی اینڈ ٹی، گولڈمین سیکس، بوئنگ، آئی بی ایم اور فورڈ سے مشترکہ طور پر کہیں زیادہ ہے۔3کھرب ڈالرز برطانیہ یا ہندوستان کی مجموعی جی ڈی پی کے برابر ہے جبکہ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ایپل اب دنیا کی تمام کریپٹو کرنسیوں کی

 

قیمت سے مالیت رکھتی ہے۔جنوری 2007 سے ایپل کے شریک بانی اور سی ای او اسٹیو جابس کے پہلے آئی فون لانچ کرنے سے کمپنی کےحصص میں 5,800 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button