Tickerسوشل میڈیا

سیگرٹ پینے والی لڑکی علیزے شاہ یا کوئی اور؟ نیا پینڈورا باکس کھل گیا، سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑ گئی

alizeh shah smoking???

جنوری 4, 2022 | 2:57 شام

لاہور (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نظر آنیوالی لڑکی علیزے شاہ نہیں بلکہ وہ کوئی اور ہے اور اس ٹک ٹاکر کی علیزے شاہ سے حیرت انگیز مشابہت ہے کیوجہ سے کہا گیا کہ سیگرٹ پیتے کی جو ویڈیو  وائرل ہوئی وہ علیزے شاہ کی تھی۔

تفصیلات کیمطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی علیزے شاہ نہیں بلکہ قطر سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر اور ماڈل رانیہ ہے جس کی مشاہبت ہوبہو علیزے شاہ سے حیرت انگیز مشابہت رکھتی ہے۔

اِس  ویڈیوپرصارفین مختلف قسم کے تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں  کچھ کا خیال ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ ٹک ٹاکر رانیہ سے زیادہ خوبصورت ہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ رانیہ علیزے شاہ سے زیادہ پیاری ہے۔ کچھ لوگوں نے دونوں میں بے انتہامشابہت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہ علیزے شاہ کی ویڈیو ہی ہے۔

تاہم اداکارہ علیزےشاہ نے ویڈیو کے جعلی ہونے یا کسی اور کی بات نہیں کی البتہ اُنہوں اس سموکنگ (سگریٹ نوشی) کی ویڈیو کےپھیلاؤ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ علیزےشاہ نے ویڈیو کے پھیلاؤ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا۔اس خبر کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ نے اپنی وائرل ویڈیو پر تاحال ایف آئی اے سے رابطہ نہیں کیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بغیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسےسوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کیصورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔

عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا، اسے اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹویٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016ءکے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔عمران ریاض نے کہا کہ یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں۔

عمران ریاض کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد لوگ خیال ظاہر کر رہے تھے کہ شاید اداکارہ نے ویڈیو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے تاہم اب عمران ریاض نے اس حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علیزے نے اب تک رابطہ نہیں کیا، جب تک اداکارہ شکایت درج نہیں کرائیں گی، ایکشن نہیں لیا جا سکتا ۔

سیگرٹ نوشی کی ویڈیو کا لنک

https://www.instagram.com/p/CYR7t7_LnFq/?utm_source=ig_web_copy_link

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button