Tickerوومنزہ

ایٹمی بحری جہاز کا چارج تاریخ میں پہلی بارکسی خاتون کو دیدیا گیا، خاتون کمانڈر کون؟ بحریہ کی تاریخ کی بڑی خبر

first woman to lead a nuclear carrier

جنوری 4, 2022 | 3:10 شام

لاہور (ویب ڈیسک) کسی ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی طیارہ بردار ایٹمی جہاز کا چارج ایک خاتون کمانڈر کو سونپا گیا ہے اور وہ ملک کوئی اور نہیں بلکہ امریکہ ہی ہے۔

تفصیلات کیمطابق یوایس ایس ابرہام لنکن  بحری جہاز جس پر امریکہ کے جدید ترین جنگی ہوائی جہاز ایف 35 فرسٹ میرین کور کا پورا سکوارڈن تعینات ہے، اس کا چارج تاریخ میں پہلی بارایک خاتون  کمانڈر کیپٹن ایمی بوئرن شمٹ کو دے دیا گیا ہے، جواس سے پہلے یو ایس ایس ابراہام لنکن کی پہلی خاتون سیکنڈ ان کمانڈ رہ چکی  ہیں۔

ہیلی کاپٹر پائلٹ کیپٹن ایمی بوئرن شمٹ کا تین ہزار گھنٹوں سے زائد پرواز کا تجربہ ہے، وہ ہیلی کاپٹر میری ٹائم سٹرائیک سکوارڈن 70 کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں  ۔ آپریشن اینڈیورنگ فریڈم کے دوران کیپٹن ایمی بوئرن شمٹ کی تعیناتی طیارہ بردار بحری جہاز یوایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش پر رہی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button