fbpx
اخبارشہر شہر سے

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ستمبر 3, 2020 | 11:25 صبح

صوابی: ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کی ہلاکت ملبے تلے دبنے کے باعث ہوئی،  حادثے کے دو افراد زخمیوں  کو طبی امداد کے لیےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ مختلف واقعات میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 110 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 13 گھروں مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بند سڑکیں کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور فعال ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button