Tickerسوشل میڈیا

مشہور پاکستانی گلوکارہ کے کنسرٹ میں آگ، کیا آگ جان بوجھ کر لگائی گئی؟ اہم سوالات کھڑے ہو گئے

pakistani singer concert fire incident

جنوری 4, 2022 | 7:24 شام

لاہور (نیوز ڈیسک) آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دوران کنسرٹ ان کیساتھ ایک حادثہ پیش آتے تے رہ گیا اور وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

تفصیلات کیمطابق آئمہ گانا گا رہی تھیں جب اچانک سٹیج پر ان کے سامنے آگ کا تیز شعلہ نکلا۔ آگ کا یہ شعلہ آئمہ بیگ کے اتنا قریب تھا کہ ذرا سی لاپرواہی سے ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا۔

خوش قسمتی سے انہیں حادثے میں کچھ نہیں ہوا۔ گلوکارہ آگ کے شعلے  کو دیکھ کر خوفزہ ہوگئیں اور گانا گانا روک کر پیچھے ہٹ گئیں۔ اس خوفناک حادثے کے فوراً بعد کنسرٹ انتظامیہ کے لوگ بھی سٹیج پر آگئے۔

سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر انتظامیہ سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اسے آئمہ کو تنگ کرنے کی ایک سازش قرار دے رہے ہیں، تاہم آئمہ بیگ کیجانب سے اب تک کوئی بیان منظرِعام پر نہیں آیا۔

 

https://www.instagram.com/tv/CYR00V4Bk5k/?utm_medium=copy_link

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button