fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

عوامی مقبولیت میں عمران خان اور (ن) لیگ کے رہنماؤں میں معمولی فرق

ستمبر 3, 2020 | 11:32 صبح

اسلام آباد : ملک کے سیاسی رہنماؤں کی مقبولیت جاننے کے لیے گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا، جس  کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے متعلق ملک بھر سے 54 فیصد افراد نے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے ۔

جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بارے میں  51 ،51 فیصد افراد نے مثبت رائے کا اظہار کیا، یعنی دونوں رہنماؤں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

سروے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کے لیے 32 فیصد افراد نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button