Tickerسوشل میڈیا

فرانس نے گوگل اور فیس بک پر بھاری جرمانہ کردیا

جنوری 6, 2022 | 6:13 شام
اسلام آباد (نیوزڈیسک)فرانس نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور فیس بک پر کوکیز  استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد
کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے نیشنل کمیشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(سی این آئی ایل) کی جانب سے گوگل پر 150 ملین یورو اور فیس بک پر 60 ملین یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔سی این آئی ایل کی سربراہ کیرن کیفر کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے کوکیز قبول کرنے کے مرحلے کو انتہائی آسان بنارکھا ہے جو صرف ایک کلک پر ہوجاتا ہے اور
اگر کوئی صارف اسے قبول نہ کرنا چاہے تو اسے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے پاس اس مسئلے کے حل کے لیے تین ماہ کا وقت ہے بصورتِ دیگر تاخیر پر یومیہ ایک لاکھ  یورو کے اضافی جرمانے کی ادائیگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔کوکیز کیا ہیں؟اسلام آباد (نیوزڈیسک)بنیادی طور پر کوکیز آپ کے ڈیٹا پر مشتمل چھوٹی فائلز
ہوتی ہیں، اکثر ویب سائٹ کھولنے پر آپ کے سامنے کوکیز کا ایک آپشن آتا ہے، کوکیز میں آپ کی معلومات بذریعہ ٹریکنگ شامل ہوتی ہیں،کوکیز سے ویب سائٹ کا سرور آپ کی ڈیوائس مثلاً موبائل یا لیپ ٹاپ کی پہچان کرلیتا ہے۔کچھ ویب سائٹس کوکیز کے آپشن کو قبول کرنے کی پابندی نہیں لگاتیں جب کہ کچھ ویب سائٹ کوکیز کو قبول کرنا لازمی قرار
دیتی ہیں ورنہ آپ اس سائٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔تاہم فرانس کےجرمانے کے بعد گوگل نے کوکیز کے استعمال سے متعلق تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔گوگل کے مطابق فرانسیسی ریگولیٹری کے فیصلے کے بعد اس سیٹنگ پر نظر ثانی کی جائے گی۔
Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button