Tickerوومنزہ

پاکستانی مداحوں کیلئے بری خبر، بین الاقوامی سطح پر شہرت کی حامل کم عمر اداکارہ کی موت، چاہنے والےغم سے نڈھال

korean artist kim mi soo death

جنوری 6, 2022 | 6:28 شام

لاہور (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا سے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے جہاں مشہور اداکارہ کم می سو انتقال کر چکی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کیمطابق جنوبی کوریا کے ڈرامہ ’’سنو ڈراپ‘‘ میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کر نے والی اداکارہ کم می سوصرف  29 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ کورین میڈیا ایجنسی کیمطابق اداکارہ کی موت کیوجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

اداکارہ کے خاندانی ذرائع نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے زور دیا کہ میڈیا اداکارہ کی موت کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے گریز کرے کیونکہ  اس ناگہانی افسوسناک موت پر اداکارہ کی فیملی اس وقت انتہائی غمزدہ ہے۔

اداکارہ نے 2021ء کے ہٹ ڈراموں جیسے نیٹ فلیکس سیریز ہیل بائونڈ اور یومیز سیلز (وکی)  میں بھی کام کیا ہے۔ ادکارہ کے نیٹ فلکس سریز میں کردار کو پاکستان میں بھی بہت سراہا گیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button