fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

شمالی وزیرستان: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید

ستمبر 3, 2020 | 6:08 شام

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا تھا، آئی ای ڈی دھماکا گیریژن سیکٹر میں شگانشپا روڈ پر ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصرحسین خالد شہید، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید ہوگئے۔ حملے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button