fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

 کیا چھت پر بیٹھے اس جانور کو آپ بھی کتا سمجھ رہے ہیں؟

جنوری 7, 2022 | 1:18 شام

 

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھنے والے حیرانی میں مبتلا ہیں۔البتہ اس

 

ویڈیو کے حوالے سے یہ تصدیق نہیں ہوسکی ہےکہ ویڈیو کہاں کی ہے لیکن اس ویڈیو کی دلچسپ بات اس میں موجود ایک جانور ہے۔اگر دور سے دیکھا جائے تو ایسا گمان ہوتا ہے کہ کسی گھر کی چھت سے کوئی کتا جھانک رہا ہے یا منہ نکالے بیٹھا ہے لیکن قریب جاکر یہ منظر اچانک بدل جاتا ہے۔اکثر سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر ابتدائی طور پر

 

یہی اندازہ لگا سکے کہ کسی چھت پر کتا بیٹھا ہے لیکن صارفین اس وقت حیران ہوکر ہنسنے پر مجبور ہوگئے جب اچانک یہ کتا بلی میں بدل میں گیا۔ویڈیو میں موجود ایک بلی چھت کے کنارے پر بیٹھی ہے جس کا پچھلا حصہ کتے کے چہرے کی طرح لگ رہا ہے لیکن اچانک پلٹنے پر یہ بلی نکلی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button