fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

عاصم باجوہ کا معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

ستمبر 3, 2020 | 6:27 شام

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاصم باجوہ نے کہا کہ انہوں نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے  البتہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وہ آج وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میری توجہ ایک طرف ہونی چاہیے ،اسی لیے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صحافی احمد نورانی نے عاصم سلیم باجوہ کے بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں الزامات لگائے تھے جن کی آج عاصم باجوہ نے 4 صفحات پر مشتمل طویل وضاحت اور تردید جاری کی ہے۔ اپنے بیان میں عاصم باجوہ نے کہا کہ میں نے عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، میں خود پر اپنی فیملی پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button