fbpx
آج کا ایشواخبار

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 48 افراد جاں بحق

ستمبر 4, 2020 | 7:32 صبح

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے اب تک 48 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 26 اگست سے ہونے والی بارشوں سے اب تک48 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ 191 گھروں کو جزوی اور 94 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ سیکرٹری ریلیف کے مطابق چینی سفارتخانے نے سوات میں متاثرہ 800 خاندانوں کے لیے کھانے کی اشیاء بھیجی ہیں جب کہ چترال ،کوہستان اور بونیر کےلیے مز ید امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے ، میٹ ، حفظان صحت کٹس ، کچن سیٹ اور کمبل شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button