Tickerسوشل میڈیا

مری میں حالات شدید خراب ہیں، فیملی کیساتھ پھنس گیا ہوں، دوست کی پکار۔۔۔ بے حس دوست مذاق کرتا رہا ، دونوں کی گفتگو سوشل میڈیا ہپر وائرل ہو گئی

murree incident today friends chat gets viral

جنوری 8, 2022 | 7:47 شام

لاہور ( ویب ڈیسک)  مری میں برفباری کے طوفان کے باعث پیدا ہونیوالی خطرناک صورتحال میں  دو دوستوں کی چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ایک دوست مدد کیلئے پاکرتا رہاجبکہ دوسرا بے حس دوست اس کا مذاق اڑاتا رہا اور اسے دعائیں بھیجتا رہا لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا کیونکہ اُس نے دوست کی بات کو سیریس ہی نہیں لیا۔

مری میں برفباری کے طوفان کیوجہ سے شدید ٹریفک جام ہو گیا اورلاکھوں افراد  اس میں پھنس کر رہ گئے۔ جہاں سانحہ مری کی اور بہت سی کہانیاں موضوع بحث ہیں وہیں سوشل میڈیا پر دو دوستوں کے درمیان ہونیوالی ایک چیٹ بھی تیزی سے وائررل ہو رہی ہے جس میں ایک دوست مری کی شدید برف باری میں پھنسا ہوا ہے اور مدد کے لیے دوسرے دوست کو میسج کر رہا ہے۔

 

 

murree incident today friends chat gets viral
murree incident today friends chat gets viral

ایک دوست نے میسج کیا ،’’بھائی مری میں پھنسا ہوا ہوں، فیملی ساتھ ہے، گاڑی نکلوا دے، 4 بجے کے پھنسے ہوئے ہیں اور  موبائل چارجنگ بھی ختم ہونیوالی ہے‘‘۔نوجوان مدد کیلئے منتیں کرتا رہا لیکن جواب میں بے حس دوست نے کہا، ’’ جو نکلوانے آئے گا، کیا وہ ہیلی کاپٹر پر آئے گا؟ اور پھر مزید لکھا ، ’’انجوائے کرو، امید ہے 2 دن تک روڈ کھل جائیگا‘‘۔

بے حسی یہاں کتم نہیں ہوئی بلکہ عملی طور ہر کچھ کرنے کی بجائے دوست نے ایک دعا بھیج کر اسے پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے بات چیت ختم کر دی ۔ برفباری میں پھنسا دوست التجا کرتا رہا ،’’بھائی بھائی میں سنجیدہ ہوں، حالات خراب ہیں یہاں، کچھ کرو ‘‘۔

ٹوئٹرپرمری برفباری میں پھنسے اُس دوست ،جس کا نام وقاص احمد تھا، نے یہ چیٹ اُسوقت شیئر کی جب وہ اور اسکی فیملی اُس مشکل صورتحال سے بحفاظت نکل آئی لیکن اللہ جانے اس سانحے میں جاں بحق ہونیوالے 22میں سے کتنے ہی افراد اسطرح کی فریادیں کرتےرہ گئے ہونگے۔ کسی نے سچ ہی کہا دوست وہ جو ضرورت کے وقت کام آئے ۔۔۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button