fbpx
اخبارشہر شہر سے

لاہور میں نجی بینک کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق

ستمبر 4, 2020 | 9:55 صبح

لاہور: لاہور کے علاقے چوبرجی میں نجی بینک کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چوہر جی میں نجی بینک کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق چھت گرنے کے حادثے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو اسپتال لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کا ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جب کہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں آج صبح 6 بجے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا جو کئی گھنٹوں 2 بجے کے قریب تھما ہے۔ واسا حکام کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 171 ملی میٹر بارش اندرون شہر میں ریکارڈ کی گئی جب کہ فرخ آباد میں 153، لکشمی چوک میں 152، تاجپورہ میں 136، ائیرپورٹ پر 128، اقبال ٹاؤن اور گلبرگ میں 112 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ گلیوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی خراب ہو گئیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارش کے دوران ہی مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حکام کو بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button