fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست مسترد

ستمبر 4, 2020 | 10:06 صبح

کراچی :کراچی کی ڈسٹرکٹ عدالت جنوبی میں ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ گزری تفتیشی پولیس نے ڈاکٹر ماہا کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبر کشائی کی درخواست کی۔

ڈسٹرکٹ عدالت نے قبر کشائی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر ماہا کی تدفین میرپورخاص میں ہوئی ہے، ڈاکٹر ماہا کا مقام تدفین ضلعی عدالت جنوبی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت نے پولیس کو قبرکشائی کے لئے میرپورخاص کی ضلعی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے سیشن جج میرپورخاص کو بھی ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے خط لکھ دیا۔ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے تفتیشی ٹیم میرپورخاص روانہ ہوگئی ہے جہاں مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button