fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

پی آئی اے کے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی

ستمبر 4, 2020 | 10:12 صبح

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔

پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کرواتے ہوئے 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا۔ قومی فضائی کمپنی نے 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔

کرایوں میں پرکشش رعایت کے ذریعے لوگ اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے ۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button