Tickerدلچسپ و عجیب

دلہن کا اپنی شادی پر رقص، دولہے کو ایسی چیز پر غصہ آ گیا کہ طلاق دیدی، حیران کن خبر

جنوری 11, 2022 | 6:40 شام

 

دمشق ( نیوز ڈیسک )عراق میں دولہے نے ناپسند گانے پر رقص کرنے پر دلہن کو طلاق دیدی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے

 

کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بغداد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی کے روز ہی اپنی اہلیہ کو رقص کرنے پر طلاق دے دی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی شخص کی دُلہن نے شادی کے روز شامی گانے ’میسے تارا‘ پر رقص کیا تھا جس کے اردو معنی غالب آجانے یا کنٹرول کرنے کے ہیں۔اس گانے پر دُلہن کے رقص نے دُلہا اور اس کے اہل

 

خانہ کو اس قدر اشتعال دلایا کہ شادی کے دوران جھگڑا ہوا اور شادی ہال میں ہی طلاق دے دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اس گانے پر طلاق کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اردن میں ایک شخص نے اس گانے پر شادی کے روز اپنی دُلہن کو طلاق دی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button