Tickerگلوبل ویلیج

بھارت امریکا سے خنزیرکا گوشت درآمد کرنے پر راضی ہوگیا

جنوری 11, 2022 | 8:06 شام

 

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بھارت امریکا سے خنزیرکےگوشت اور اس سے بنی مصنوعات کی درآمد پر راضی ہوگیا۔امریکی

 

حکام کے مطابق امریکا سے بھارت کو خنزیر کےگوشت اور دیگر مصنوعات کی فراہمی بہت جلد شروع ہو جائےگی۔خیال رہےکہ بھارت نے طویل عرصے سے امریکا سے زرعی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگائی ہوئی تھی۔بھارت اور امریکا کے درمیان گذشتہ سال نومبر میں زرعی تجارت کے فروغ کا معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد خنزیرکےگوشت کی درآمد کا

 

معاہدہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2020 میں امریکا خنزیرکی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں تیسرے اور خنزیر کا گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں  دوسرے نمبر پر  تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button