fbpx
Tickerسوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ بچی نے ایسا کیا کیا جس نے صارفین کے دل جیت لئے، ویڈیو وائرل

5 years girl reporting in kashmir

جنوری 12, 2022 | 3:55 شام

لاہور (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی 5 سالہ حافظہ نامی بچی کی رپورٹنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بچی کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

تفصیلات کیمطابق مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی حافظہ نامی ایک چھوٹی بچی کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، چھوٹی بچی نے صحافی بن کر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں کی مخدوش حالت کو ایک ویڈیو میں اجاگر کیا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد بھارتی میڈیا نے چھوٹی بچی سے رابطہ کیا اور بتایا کہ 5 سالہ حافظہ مقبوضہ کشمیر کے بلال احمد خان اور شائستہ ہلال کی بیٹی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ برف باری اور بارش کے بعد اُن کے گھر سے ملحقہ سڑک کی حالت بری طرح متاثر ہوئی تھی، چھوٹی بچی نے برف باری کے بعد سڑکوں کی خراب حالت دکھانے کے لیے صحافت کرنے کا فیصلہ کیا، بچی نے اپنے گھر کے ساتھ والی سڑک کا فوری دورہ کیا اور صارفین کو سڑک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا جبکہ بچی کی والدہ نے ویڈیو ریکارڈ کی۔

 

دو منٹ پر مشتمل ویڈیو چھوٹی بچی کو یہ شکایت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شدید بارش اور برف باری نے سڑکیں تباہ کر دی ہیں، بچی نے یہ بھی شکایت کی کہ اس کی وجہ سے مہمان ان سے ملنے نہیں آسکتے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button