Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

چاند پر موجود پراسرار جھونپڑی، چینی تحقیق نے بڑے راز کا انکشاف کر دیا، ایسا کیا تھا؟ آپ بھی ضرور جانئے

hut on moon explained

جنوری 12, 2022 | 4:30 شام

 لاہور (ویب ڈیسک) چینی نے چاند پر موجود پراسرار جھونپڑی کی حقیقت کا پتہ چلا لیا،  چینی سائنسدانوں نے پراسرار شے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

چینی میڈیا رپورٹ کیمطابق 2019 سے چاند پر موجود چینی گاڑی “یوٹو روور” نے چاند کے شمالی حصے میں پراسرار جھونپڑی کی تصویر کیمرے میں محفوظ کی۔ ایک ماہ کی تحقیق کے بعد چینی سائنس دانوں نے اس پراسرار شے کا راز جان لیا، رپورٹ کے مطابق چاند پر نظر آنے والی پر اسرار شے دراصل ایک بڑی چٹان تھی جو دور سے جھونپڑی یا گھر نما نظر آ رہا تھا۔

یوٹو روور نے چٹان کی تصاویر بھی ارسال کر دیں، پہلی تصویر میں بہت دور ہونے کی وجہ سے یہ چٹان زیادہ بڑی اور زیادہ پراسرار لگی تھی مگر اس کے قریب جانے پر روور کی حقیقت جاننے میں کامیابی ہوئی۔ چینی ماہرین نے چٹان کی ساخت دیکھتے ہوئے اسے جیڈریبٹ سے تشبیہ دی ہے کیونکہ وہ کسی خرگوش کی طرح نظر آ رہی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button