fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

بیروت دھماکوں کے ایک ماہ بعد بھی کوئی زندہ

ستمبر 4, 2020 | 1:16 شام

بیروت:  4 اگست کو ہونے والے دھماکوں سےجیمزے شاہ اسٹریٹ کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔  گذشتہ رات اس علاقے میں امدادی کارروائیوں کے دوران چلی کی ریسکیو ٹیم کے ساتھ مامور ایک سنففر کتے نے ایک عمارت  کے ملبے تلے  کسی کے زندہ ہونے کا اشارہ کیا۔ جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے دل کی دھڑکن  کا پتہ لگانے کے آلات کا استعمال کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ دل کی دھڑکن بہت سست ہو سکتی ہے۔ جو ایک منٹ میں تقریبا 19، 19 ہے۔

امدادی کارکنوں نے کہ مطابق ایک ماہ بعد کسی کے زندہ ملنے کاامکان بہت  ہی کم ہے۔ پھر بھی وہ ملبے تلے دبے  زندہ شخص کوبچانے کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ اس مقصد کے لئے انھوں نے امدادی کارروائیاں تیز کر دیں اور رات بھر مشینوں اور ہاتھوں سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا۔  

اگست کے اوائل میں بندرگاہ پر تقریبا 3 3،000 ٹن امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں آگ سے ہونے والے دھماکے سے کم از کم 191 افراد ہلاک اور 6،000 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button