Tickerگلوبل ویلیج

تائیوان کا جدید ترین ایف 16 طیارہ لاپتہ، سمندر میں گر کر تباہ ہونے کا خدشہ

taiwan f 16 disappear

جنوری 12, 2022 | 6:02 شام

 

تائپے سٹی ( نیوزڈیسک) تائیوان کا ایف 16 کا جدید ترین ماڈل فائیو (V) طیارہ تربیتی مشن کے دوران لاپتا ہوگیا تائیوانی

حکام کے مطابق طیارہ تائیوان کی جنوبی ائیر بیس سے اڑان کے بعد ریڈار سے غائب ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عینی شاہدین نے طیارہ سمندر میں گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد پائلٹ کی تلاش کا کام جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ طیارے اور پائلٹ کی تلاش کیلئے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔دوسری جانب تائیوان نے حادثے کے بعد

 

ایف 16 طیاروں کا تربیتی مشن معطل کردیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ F-16V، تائیوان کے بحری بیڑے میں سب سے زیادہ جدید قسم کا طیارہ، ساحلی فائرنگ کی حد میں تربیتی مشن کے لیے جنوبی تائیوان کے چیائی ایئر بیس سے ٹیک آف کرنے کے بعد ریڈار اسکرینوں سے غائب ہو گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button