Tickerسوشل میڈیا

ایف آئی اے کا خوف یہ کچھ اور حریم شاہ اپنی ہی ویڈیو سے مکر گئیں، کیا کہا جانئے

hareem shah money laundering video

جنوری 12, 2022 | 8:19 شام

 لاہور (ویب ڈیسک) حریم شاہ اپنی ہی ویڈیو سے مکر گئیں، حریم کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں نے ایسی ہی بنائی تھی۔

تفصیلات کیمطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان سے رقم نہیں لے کر گئی، میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتی ہوں۔ ڈر کےمارے حریم شاہ نے ویڈیو ہی ڈیلیٹ کردی۔قبل ازیں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہاتھ میں بھاری رقم پکڑے حریم شاہ نے کہا تھا کہ مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے۔ قانون صرف غریبوں کیلئے ہے۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو معاملے کی تحقیقات کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ ویڈیو میں حریم شاہ بھاری رقم منتقلی کا انکشاف کر رہی ہیں ، ان کے خلاف فارن ایکس چینج قوانین کے  تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button