Tickerصحت افزا

کراچی میں بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز

جنوری 12, 2022 | 10:07 شام

 

کراچی (نیوزڈیسک)محکمۂ تعلیم سندھ کی ہدایت پر کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں بچوں

کی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شر ح 20 فی صد سے تجاوز کرگئی ہے ، محکمۂ تعلیم سندھ کی ہدایت پر 12 سے 18 سال تک کے طلبہ و طالبات کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ۔ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایکسپو سینٹر کے

 

اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک ہیں۔محکمۂ تعلیم سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 12 سے 18 سال تک کے بچوں کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن لازمی کروائی جائے۔کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صوبۂ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4

 

لاکھ 90 ہزار 10 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 691 ہو گئیں۔ دوسری جانب شہرقائد میں 95 فی صد نئے اومی کرون کےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 987ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار074کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز

 

کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 9ہزار 248 ہوگئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح4.70فیصدر رہی ۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 44ہزار120ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کوروناکے628مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button