کراچی اب نہیں تو کبھی نہیں ،فاروق ستار
کراچی نے بالآخر اربابِ اقتدار کی توجہ حاصل کرلی، فاروق ستار

کراچی : سینئر سیاستداں اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی نے بالآخر اربابِ اقتدار کی توجہ حاصل کر لی۔کراچی کو بچائیں، کراچی کو بنائیں، اب نہیں تو کبھی نہیں، اون کراچی، سیو کراچی، میک کراچی۔
بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے مقدمات میں فاروق ستار انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے عوام نے اتنا صبر کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی کراچی آنا پڑا، اب زبانی جمع خرچ اور لولی پاپ سے کچھ نہیں ہو گا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان اور دیگر کو مسودہ ارسال کر دیا ہے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کے فور منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، کراچی میں سرکلر ریلوے اور گرین بس سروس شروع کی جائیں