Tickerنیا دن نئی امید

کورونا!!! سکول بند ہونگے یا نہیں؟ بین الصوبائی  وزرا تعلیم کے اجلاس کا کیا ہوا؟؟؟جانئے

education ministers meeting pakistan

جنوری 13, 2022 | 12:17 شام

لاہور ( ویب ڈیسک ) کرونا کیوجہ سے سکولوں کی بندش بارے فیصلے کیلئے بلایا گیا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم ترین اجلاس موخر کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے اورآئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔ صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھر میں بڑھتے کورونا کیسوں اور تعلیمی اداروں میں بچوں کی ویکسنیشن کا جائزہ لیا جاناتھا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور اُنہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو تعلیمی ادارے بند کرنے پڑینگے ۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وبا میں تعلیم سے متعلق سارے فیصلے صوبائی وزرائے تعلیم کی مشاورت سے کئے گئے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button