Tickerایتھلیٹ کارنر

بھارت، افریقہ ٹیسٹ : آؤٹ کیوں نہیں دیا؟ کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے سٹمپ پر بھڑاس نکال دی

virat kohli stump mic video

جنوری 14, 2022 | 10:19 صبح

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاون میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ

 

صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے مگر بھارتی ٹیم کو یہ بات نہ بھائی اور اس کے مختلف پلیئر سٹمپ مائیک پر براڈکاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز روی چندر ایشوین نے ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر ڈی آر ایس نے فیصلہ تبدیل کردیا اور ایلگر پویلین واپس لوٹنے سے بچ گئے

 

لیکن یہ بات بھارتی ٹیم کو ہضم نہ ہوئی۔ بھارتی کرکٹرز کے ایل راہول، روی چندرن ایشون اور ویرات کوہلی سٹمپ مائیک پر آکر اپنی بھڑاس نکالتے اور براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔اس پورے واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ پڑی اور فینز کا کہنا تھا کہ انڈینز کو آج جس ڈی آر ایس کا دکھ ہے  وہ 2011  ورلڈکپ میں اسی ڈی آر ایس سے مستفید ہوئے تھے

 

جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوورٹرن ہوگیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button