Tickerصحت افزا

کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری

جنوری 14, 2022 | 10:20 صبح
اسلام آباد (نیوزڈیسک)دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا کے دو نئے علاج کی منظوری دے دی گئی ہے۔برٹش میڈیکل جرنل
کے ماہرین کہتے ہیں جوڑوں کے درد کی دوا باریسیٹی نیب (baricitinib) کورٹیکو اسٹیرائیڈز (corticosteroids) کے ساتھ کورونا سے شدید متاثر مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے جس سے زندہ رہنے کے امکانات میں اضافہ اور وینٹی لیٹر کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ماہرین نے کم مدافعت رکھنے والےافراد کے لیے مصنوعی اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ
سوٹرو ویمیب (Sotrovimab) کی بھی سفارش کی ہے۔تاہم ڈبلیو ایچ او کے حکام کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے خلاف اس علاج کی تاثیر ابھی تک غیر یقینی ہے۔
Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button