Tickerشہر شہر سے

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ جاری

جنوری 14, 2022 | 10:21 صبح
اسلام آباد (نیوزڈیسک)کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز  کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا
بائیکاٹ بدستور جاری ہے۔کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے بائیکاٹ کے باعث سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ حکومتی کمیٹی کےساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیاجائےگا جب تک اوپی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند رہیں گی۔واضح
رہے کہ گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button