Tickerشہر شہر سے

گردے کی پیوندکاری کا جھانسہ دیکر شہری سے 33 لاکھ ہتھیانے والے جعلی ڈاکٹر گرفتار

جنوری 14, 2022 | 10:23 صبح

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے مانگا منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گردے کی پیوندکاری کے لیے شہری سے

 

ساڑھے 33 لاکھ روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مطابق مانگا منڈی سے گرفتار جعلی ڈاکٹر فہیم اور بلال نے شہری دلاورحسین کو گردے کی پیوندکاری کا جھانسہ دے کر 33 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے لیکن پیوندکاری نہ کی۔دلاور حسین نے ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دی تو ایف آئی

 

اے نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button