Tickerدلچسپ و عجیب

چینی شہری کو سست انٹرنیٹ کی وجہ سے نیٹ کیفے میں آگ لگانا مہنگا پڑ گیا

جنوری 14, 2022 | 10:36 صبح

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چین میں ایک شخص کو سست  انٹرنیٹ کی وجہ سے نیٹ کیفے میں موجود آلات کو غصے میں

 

آکر آگ لگانے کے جرم میں 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے پیر کے روز ایک بیان میں کہا گیا کہ لین نامی شخص گزشتہ جون میں چین کے جنوبی صوبے گوانگسی کے ایک انٹرنیٹ کیفے میں موجود تھا لیکن وہاں انٹرنیٹ کنکشن سست ہونے کی  وجہ سے اسے غصہ آگیا۔

 

سست انٹر نیٹ کی وجہ سے اس شخص نے غصے میں آکر  نیٹ کیفے میں موجود آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کیبلز  باکس کو اپنے لائٹر کی مدد سے آگ لگادی۔لہٰذا آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً 4ہزار گھراور دفاتربشمول ایک سرکاری اسپتال 28 سے 50 گھنٹے تک انٹرنیٹ سے محروم رہے۔سینکسی کی عدالت کے مطابق واقعے کے بعد پبلک سکیورٹی اہلکاروں نے

 

لین کے جرم کا آلہ لائٹر کو قبضے میں لے لیا جبکہ  بعد میں اب اسے عوامی ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کو تباہ کرنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button