Tickerشہر شہر سے

قتل کے مجرم کا تعلیم کے میدان میں کارنامہ، 10 لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی پیشکش

جنوری 14, 2022 | 10:40 صبح

اسلام آباد (نیوزڈیسک)علم حاصل کرنے کی سچی لگن اور جستجو ہو تو انسان کہیں بھی تعلیم حاصل کرسکتا ہے ،اس

 

کی ایک بہترین مثال سینٹرل جیل کراچی میں سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ  کے امتحانات میں اے ون گریڈحاصل کرکے سب کو بتادیا کہ تعلیم کہیں بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔نعیم شاہ نے انٹرمیڈیٹ میں 1100میں سے 954نمبر لیکراے ون گریڈ حاصل کیا۔رپورٹس کے مطابق انٹر میڈیٹ میں اے ون گریڈ

 

حاصل کرنے والا مجرم نعیم شاہ کو قتل کے جرم میں 25 سال قید سنائی گئی جبکہ وہ گزشتہ 11 سال سے جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور اسی دوران اس نے تعلیم بھی حاصل کی۔ذرائع کے مطابق نعیم شاہ انٹرمیڈیٹ میں سب سے زیادہ نمبر لینے والے 20 طلبا میں شامل ہے۔دوسری جانب نعیم کی قابلیت کو دیکھ کر اسے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس

 

کی 10 لاکھ روپے کی ایدھی اسکالرشپ کی پیش کش کی گئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button