fbpx
اخبارشہر شہر سے

افتخار شلوانی نئےایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے

ستمبر 5, 2020 | 9:45 صبح

حکومت سندھ نے صوبائی سیکرٹری بلدیات افتخار شلوانی کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے افتخار علی شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے کی منظوری دے دی ہے، نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

افتخار علی شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے قبل سندھ میں محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری، کمشنر کراچی کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

افتخار علی شلوانی کا آبائی تعلق حیدرآباد سے ہے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد سے ہی حاصل کی اور لیاقت میڈیکل کالج جامشورو سے ایم بی بی ایس کیا۔

انہوں نے 1993 میں سول سروس کا امتحان پاس کر کے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ جوائن کیا اور اس وقت افتخار علی شلوانی سیکریٹری بلدیات سندھ ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button