fbpx
Tickerلائم لائٹ

جوڈیشل مجسٹریٹ نے میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

arrest warrant issue to meesha shafi

جنوری 14, 2022 | 12:37 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سائبر کرائم مقدمہ میں عدم پیشی پر میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری

 

 

 

سٹی 42 کی خبر کیمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نےسائبر کرائم مقدمہ میں عدم پیشی پر میشاء شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری  تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے میشاء شفیع، ماہم جاوید، علی گل، فیصان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔تحریری حکم کے مطابق  میشاء شفیع سمیت 5 ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست ناقابل وضاحت ہیں ، آئندہ سماعت پر 50، 50 ہزار لے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔ عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے شریک ملزم علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر وکلاء کو 8 فروری کو طلب کر لیا۔

 

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button