Tickerسب کے لیے سب کچھ

گاڑیوں کے مشہور برانڈ نے پاکستانیوں کیلئے قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

kia motors pakistan prices declines

جنوری 14, 2022 | 1:13 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے لئے خوشخبری،کِیا لکی موٹرز نے محدود مدت کیلئے اپنی گاڑی سورینٹو کے مختلف ماڈلز  کی قیمتوں میں 7 لاکھ 4 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔

تفصیلات کیمطابق سورینٹو 3.5 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 7 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 75  لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ کِیا سوریںٹو 2.4 اے ڈبلیو ڈی  کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی  کے بعد نئی قیمت 75لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ کیا سورینٹو کی پاکستان میں بہت کم فروخت کیوجہ سے کمپنی نے  ڈیلرز کو بھی زیادہ سے زیادہ کمیشن اور مزید سہولتیں دینے کاوعدہ کیا ہے تاکہ وہ سورینٹو  ویریئنٹس کے یونٹس کو فروخت کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔

 کیا سورینٹو کی کم قیمت پرفروخت کی پیشکش صرف محدود مدت کے لئے کی جارہی ہے تاہم یہ قیمت اب بھی مد مقابل گاڑیوں جیسے کہ ٹویوٹا فارچیونر سے زیادہ ہے اس لئے فروخت میں بہت اضافے کی امید نہیں کی جارہی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button