Tickerآج کا ایشو

پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کر دی گئی

national security policy of pakistan

جنوری 14, 2022 | 3:41 شام

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا پبلک ورژن جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں قومی

 

سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق بہت باتیں کی

 

گئیں، ہم نے پوری دنیا کی پالیسیاں دیکھی ہیں، پاکستان کی تمام پالیسیاں اعلیٰ معیارکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قومی سلامتی پربہت بحث ہوئی، پاکستان کے تمام شعبوں کی بہت اچھی پالیسیاں ہیں،جوبنتی ہیں اور اپڈیٹ ہوتی ہیں۔معید یوسف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پالیسی کا اوریجنل ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہے لیکن وزیراعظم نے

 

کہا تھا کہ پالیسی کوپبلک ہونا چاہیے۔قومی سلامتی پالیسی کے سامنے آنے والے نکات کے مطابق کشمیر کو پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا ہے جبکہ پالیسی میں معیشت کے تحفظ کو بھی مرکزی حیثیت حاصل  ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی سے قوم کا قبلہ درست کیا گیا ہے۔

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button