Tickerسوشل میڈیا

ہالی وڈ اداکارہ سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی خاتون قرار پاگئیں

highest followers on instagram

جنوری 14, 2022 | 4:51 شام

لاہور (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اسٹار کیلے جینر انسٹا گرام پر 300 ملین فالوورز ( 30 کروڑ) رکھنے والی پہلی خاتون بن گئیں ۔

 تفصیلات کیمطابق کیلے جینر آرئنیا گرانڈے کو شکست دے کر 300 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی خاتون ٹاپ اسٹار بنی ہیں اس سے قبل آریئنا گراندے اس ایپ پر سب سے مقبول خاتون تھیں جو کہ اب دوسرے نمبر پر سیلینا گومیز کے ساتھ ہیں۔یادرہے سیلینا گومز کے انسٹاگرام پر 289 ملین فالوورز تھے۔

  انسٹا گرام پر سرفہرست مانچسٹر یونائیٹڈ کے مایہ ناز اسٹرائکر فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کے 388 ملین ( 38 کروڑ 80 لاکھ) فالوورز ہیں ۔  سب سے مقبول انسٹا گرام کا اپنا آفیشل اکاؤنٹ جس پر دنیا بھر کے تخلیق کاروں کی سب سے بہترین تصاویر شائع کی جاتی ہیں، اس کے 46 کروڑ 60 لاکھ فالورز ہیں۔ فٹ بال کے کھلاڑی لیونل میسی بھی 30 کروڑ مداحوں کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ دیگر 10 سب سے مقبول اکاونٹس میں کشتی کے سابق کھلاڑی ‘دی راک’، ٹی وی پر ریئیلٹی شو کرنے والی کم کارڈیشن اور گلوکار بیونسے اور جسٹن بیبر شامل ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button