Tickerدلچسپ و عجیب

مریضوں کے نازک اعضاء پر دوران آپریشن آٹوگراف دینے والے ڈاکٹر کو سزا مل گئی

british dr autograph gets punished

جنوری 14, 2022 | 4:23 شام

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں معروف سرجن کا لائسنس دوران آپریشن مریضوں کے جگر پر آٹوگراف دینے  کیوجہ سے  منسوخ کردیا گیا ہے ۔

جیو نیوز کیمطابق برطانوی سرجن سائمن بریم ہالاس نے2013ء میں آپریشن کے دوران دو مریضوں کے جگر پر اپنا نام  بطور آٹوگراف لکھا اور پھر تحقیقات کے دوران سائمن نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 2013ء میں ایک خصوصی آرگن بیم مشین سے دو مریضوں کے جگر پر دستخط کیے تھے۔

یہ واقعہ برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال میں پیش آیا جہاں سائمن نے  اپنے علاج کو برانڈ بنانے کی کوشش کی۔برطانوی رپورٹس کیمطابق برطانیہ میں میڈیکل پریکٹیشنرز ٹریبونل سروس  نے ڈاکٹر کے لائسنس کی منسوخی کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سرجن سائمن کا یہ عمل طبی غفلت اور خود غرضی کی عکاسی کرتا ہے۔

سرجن سائمن برام ہال کا نام میڈیکل رجسٹر سے بھی نکال دیا گیا ہے جس کے بعد وہ مزید کام نہیں کر سکتے۔ میڈیکل پریکٹیشنرز ٹربیونل نے سائمن کی معافی کی اپیل بھی مسترد کر دی اور تمام خدمات کے باوجود ان کا میڈیکل لائسنس منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر برطرف کر دیا تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ وہ 28 دنوں کے اندر اپیل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دسمبر 2017ء میں سائمن نے کام کے دوران مریضوں پر دو بار حملہ کرنے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد ان پر 10 ہزارپاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جبکہ اس کے بعد انہیں 2020 میں 5 ماہ کام نہ کرنے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button