Tickerسب کے لیے سب کچھ

نزلہ زکام سے متعلق ڈاکٹر محمود شوکت نے عوام کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

flu is omicron symptom

جنوری 14, 2022 | 5:54 شام

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کےچیئرمین پروفيسرمحمودشوکت نے کہا ہے کہ اب نزلہ و زکام کوکرونا کی اومی کرون قسم میں شمار کیا جارہا ہے۔

سماء سےخصوصی بات کرتےہوئے پنجاب کےکرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین پروفیسرمحمود شوکت کےمطابق اب نزلہ زکام کو موسمی مت سمجھا جائے انھوں نےکہا کہ کرونا کی اومی کرون قسم گلے کو زیادہ متاثرکرتی ہے۔

پروفيسرمحمودشوکت نے کہا کہ کرونا سے صحت یاب لوگوں کی بڑی تعداد دوبارہ متاثر ہورہی ہے اورشادی بیاہ اور اجتماعات کی وجہ سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے،  انھوں نے مزید بتایا کہ کرونا کی اومی کرون قسم گلے کو زیادہ متاثرکرتی ہے اور پھیپھڑوں کونہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button