fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

بیرونی سرمایہ کاروں نے جولائی میں کروڑوں ڈالرز منافع باہر بھیجا

ستمبر 5, 2020 | 9:59 صبح

پاکستان سے جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری پر کمائےگئے 35 کروڑ 45 لاکھ ڈالرکا منافع واپس بھیجا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں34کروڑ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری سے کماکر بیرون ملک بھیجے گئے جب کہ کیپٹل مارکیٹ سے کمائے گئے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر  باہر بھیجے گئے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی میں 17کروڑ 97 لاکھ ڈالر منافع برطانیہ بھیجا گیا جب کہ امریکا بھیجے گئے منافع کا حجم 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہا، یورپ کے جزیرے مالٹا میں 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر منافع بھیجا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق چین کو جولائی میں بھیجے گئے منافع کا حجم ایک کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button