Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

نئے سوشل میڈیا قوانین : کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا

social media laws and regulations in pakistan

جنوری 14, 2022 | 5:42 شام

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے

سوشل میڈیا قوانین کے نفاذ کے بعد حکومت کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے، سنیک ویڈیو اور پیگو نے پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹریشن کرا لی،پی ٹی اے نے سنیک ویڈیو اور بیگو کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دونوں سوشل میڈیا کمپنیوں

 

کو پی ٹی اے میں تقریب کے دوران سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے، تقریب میں چیئرمین پی ٹی اے، اتھارٹی کے ممبران اور اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے تحت سوشل میڈیا اداروں کو پاکستان میں جلد از جلد دفاتر قائم کرنے

 

کی ہدایت دی گئی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button