Tickerگلوبل ویلیج

یورپی ملک کی وزیراعظم کو بھی کورونا ہوگیا

یورپی ملک کی وزیراعظم کو بھی کورونا ہوگیا

جنوری 14, 2022 | 5:45 شام

 

شاسٹاک ہوم(نیوز ڈیسک) سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن بھی کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔ غیرملکی خبرایجنسی

کے مطابق 54 سال کی سوئیڈش وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیراعظم گھرپرقرنطینہ میں ہیں اورگھر سے ہی اپنے فرائض انجام دیں گی۔وزیراعظم میگڈلینا اینڈرسن کی پارٹی کے دیگرکئی رہنما بھی کورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔ وزیراعظم سمیت ان رہنماؤں نے ایک پارٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی ۔اس سے قبل سوئیڈن کے

 

بادشاہ، ملکہ اورولی عہد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ سوئیڈن میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ طبی حکام کے مطابق سوئیڈن میں کورونا کے روزانہ 25000کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button