Tickerسب کے لیے سب کچھ

رواں ہفتے کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ محکمہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

جنوری 14, 2022 | 9:58 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے

مطابق حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کی معمولی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 19.82 فیصد برقرار ہے۔ ہفتے کے دوران پیاز 14.65 فیصد، ماچس 1.14 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی 1.30 فیصد ،، چینی، گڑ، امٹن، بیف اور دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ

 

مہنگی ہوئیں۔چکن 3.40 فیصد، انڈے2.99 اور ٹماٹر 1.26 فیصد، آلو 1.65 فیصد، چینی 0.17 فیصد اور آٹا 0.61 فیصد سستا ہوا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button