اخبارشہر شہر سے
لاہور: کار کی موٹر سائیکل رکشے کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق
لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل رکشے پر سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ستمبر 5, 2020 |
10:07 صبح

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ رائے ونڈ روڈ پر بھوبتیاں کے قریب پیش آیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد موٹر سائیکل رکشے پر فیکٹری جا رہے تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت شہزاد، زاہد علی، محمد فاروق، زریاب اور حسنین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رائے ونڈ روڈ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او اور کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔
انھوں نے غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔