Tickerلائم لائٹ

پاکستانیوں کا پسندیدہ وہ مسلمان اداکار جس نے بچپن میں ہی جوہی چاولہ کو شادی کی پیشکش کر دی تھی

جنوری 14, 2022 | 9:59 شام

 

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ جوہی چاؤلہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عمران خان نے انہیں اپنے بچپن میں شادی

کی پیشکش کی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان آج اپنی 39ویں سالگرہ منارہے ہیں۔جوہی چاؤلہ نے انسٹاگرام پر عمران خان کی ایک بچپن کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اورایک پرانا قصہ بھی صارفین کو بتایا۔جوہی نے انکشاف کیا کہ جب عمران خان صرف 6 سال کے تھے انہوں

 

نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران کو اس وقت سے ہی ہیرے کی پہچان تھی،سالگرہ بہت مبارک ہو۔خیال کیا جارہا ہے کہ چونکہ جوہی نے عامر خان کے ساتھ کافی فلموں میں کام کیا ہے اور عمران ،عامر کے بھانجے ہونے کے ناطے جوہی سے فلم کی شوٹنگ پر ملے ہوں گے جہاں انہوں نے ادکارہ کو شادی کی پیشکش کی۔

 

واضح رہے کہ جوہی چاؤلہ نے بھارتی بزنس مین جے مہتا سے اپنےکیرئیر کے عروج میں ہی شادی کرلی تھی، ان کے شوہر کا شمار بھارت کے معروف کاروباری افراد میں ہوتا ہے، دونوں کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے اور یہ کامیاب شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے بعد گزشتہ سال اداکاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button