fbpx
اخبارلائم لائٹ

بیٹ مین بھی کورونا کا شکار ہوگئے

ستمبر 5, 2020 | 10:23 صبح

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف اداکار رابرٹ پیٹنسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے باعث فلم ‘بیٹ مین’ کی شوٹنگ منسوخ کر دی گئی۔ 

فلم ‘بیٹ مین’ کے اسٹوڈیو وارنر برادرز کی جانب سے گزشتہ روز ایک بیان جاری میں بغیر کسی نام کی تصدیق کیے کہا گیا ہے کہ فلم بیٹ مین کا ایک ممبر کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں شوٹنگ منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فلم بیٹ مین میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرو رابرٹ پٹینسن کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

رابرٹ پیٹنسن یا وارنر برادرز اسٹوڈیو کی جانب سے کوئی تردید سامنے نہیں آئی ہے ۔

واضح رہے کہ 34سالہ رابرٹ پٹینسن کی آخری فلم ’ٹینیٹ‘ گزشتہ ماہ 26 اگست کو ریلیز کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسٹوڈیو وارنر برادرز کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ شوٹنگ کتنے عرصے کے لیے منسوخ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button