fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر کو پیر تک بازیاب کرانے کا حکم

ستمبر 5, 2020 | 10:42 صبح

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج پاکستان (ایس ای سی پی) کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کو پیر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مغوی کی والدہ کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ پیر کو دو بجے تک ساجد گوندل بازیاب نہ ہوئے تو سیکرٹری داخلہ خود پیش ہوں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ساجد گوندل کی عدم بازیابی کی صورت میں چیف کمشنر اور آئی جی پولیس بھی عدالت پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے اغوا کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت نے آج کے حکمنامے کی کاپی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button