fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا ذمہ دار کون؟ تحریک انصاف کے احمد جواد نے بڑا انکشاف کر دیا

ahmed jawad pti in mansoor ali khan program

جنوری 15, 2022 | 6:53 شام

لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی انفارمیشن احمد جواد نے نواز شریف کی سزا سے متعلق ایسی خبر دی ہے جسے سن کر آپ دنگ رہ جائینگے۔

 

 

 

تفصیلات کیمطابق ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دا پوائنٹ میں اینکر منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے احمد جواد کا کہنا تھا ، نواز شریف اور جہانگیر ترین کا فیصلہ پہلے سے ہی فیکس تھا جس کی خبر انہیں پی ٹی آئی کو رکمیٹی اجلاس میں سپریم کورٹ کے وکیل نعیم بخاری نے دی تھی، تاہم جہانگیر ترین نے جاننے کے بعد اس پر احتجاج کیا لیکن بعد میں انہوں نے بھی اپنی نااہلی کی خبر پر خاموش اختیار کی۔

 

 

پروگرام اینکر منصور علی خان کے سوال پر کہ یہ خبر نعیم بخاری کی کیس کی نوعیت کو  دیکھتے ہوئے ایک سوچ  کی عکاسی ہو سکتی ہے ؟  احمد جواد کا کہنا تھا کہ یہ پہلے سے طے تھا کے عمران خان کو بچانا ہے اور جہانگیر ترین کو نا اہل کروانا ہے تا کہ دونوں جماعتوں میں انصاف کے ترازو کو برابری پر دکھایا جا سکے۔

 

 

 

نواز شریف اور جہانگیر ترین کو 2017 میں سپریم کورٹ کے لارجر پینچ نے  نااہل قرار دیا تھا، دوسری جانب عمران خان کو بنی گالہ کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔

جس پروگرام میں یہ بات کہی گئی، اسکا لنک نیچے موجود ہے۔۔۔۔۔

https://www.shaamtv.com/program.php?p=119723

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button