fbpx
اخبارشہر شہر سے

کراچی: کورنگی قتل کی وجہ سامنے آ گئی، ملزم گرفتار

ستمبر 5, 2020 | 11:28 صبح

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک ماہ قبل ہی شادی کرنے والے نوجوان کو دن دیہاڑے قتل کرنے والے ملزمان میں سے ایک سے گرفتاری پیش کر دی۔

نوجوان علی منیب کو قتل کرنے والے دو میں سے ایک ملزم نعمان نے زمان ٹاؤن تھانے جا کر اپنی گرفتاری دے دی جب کہ فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ تاحال فرار ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج چلنے کے بعد گرفتاری دی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو چہرے پر ماسک لگائے موٹر سائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کورنگی نمبر چھ میں ٹارگٹ کر کے منیب علی کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کورنگی کے رہائشی ہیں اور ایک ہی کمپنی میں کام بھی کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق، ملزم شارخ نے منیب کا قتل لڑکی کی وجہ سے کیا، مقتول کی لانڈھی بابر مارکیٹ میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی دکان ہے اور مقتول کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button