fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

نوواک جوکووچ کو ایک اور جھٹکا، آسٹریلیا کے بعد فرینچ اوپن سے بھی باہر ہونے کا امکان، فرانسیسی حکومت نے اعلان کردیا

جنوری 17, 2022 | 8:22 شام

 

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کیلئے کوئی رعایت

نہیں ہوگی اور اگر وہ ویکسین نہیں لگواتے تو انہیں فرینچ اوپن میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا۔فرانس میں گزشتہ روز کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت عوامی جگہوں پر جانے کیلئے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ فرانس کی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اس سے کسی کو استثنیٰ

 

حاصل نہیں ہوگا چاہے وہ کوئی عالمی کھلاڑی ہو یا کھیلوں کا مبصر، سب کو ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ نوواک جوکووچ کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں ملی تھی اور اتوار کے روز انہیں آسٹریلیا نے ملک بدر کردیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button